17 جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی نے مونس الٰہی سے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مہم نہیں چلا رہے؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے پوچھیں ہم چلا رہے ہیں کہ نہیں
مونس الٰہی نے کہا کہ 17 جولائی کو الیکشن ہم جیتیں گے اور اگر اس دن الیکشن ٹھیک ہوا تو 22 کاالیکشن بھی ٹھیک ہو گا۔