پاکستان اور بھارت ایک پیچ پر آگئے ، وجہ کیا بنی؟

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستان اور بھارت کے کچھ کھانے یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔
جس میں چکن قورمہ بھی شامل ہے، شاید اسی لیے برطانیہ میں قورمہ کی توہین نے پورے برصغیر کو آگ لگا دی ہے۔

لڑائی اپنی جگہ، لیکن کورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آ گئے ہیں
3 دسمبر کو برطانوی فوڈ نیٹ ورک Tasty UK کے ذریعے
قورمہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی  گئی  جس کے بعد پورے برصغیر میں ٹوئٹر پر وائرل ہو  گئی

قورمے کی متنازعہ ترکیب میں چاول شامل کیے گئے۔
حد تو تب ہو گئی جب بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس میں پالک ڈال دی گئی۔

قورمے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین
اسے اصل غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے بعض نے اس توہین پر کوہ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

 

 

 

 

ہمیں فالو کریں