اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی۔
ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خلاف رٹ دائر کر رہے ہیں۔ میں افغانستان جا رہا ہوں، میرا پاسپورٹ بلاک ہے۔ میں ایک عام شہری کی حیثیت سے اپنے حق کے لیے درخواست دائر کر رہا ہوں۔ بنارسی ٹھگ اسحاق ڈار کو یہ بھی معلوم نہیں کہ میں انہیں عدالت میں لا رہا ہوں۔ ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ میں ذاتی طور پر جا رہا تھا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی۔ یہ کون لوگ ہیں جو ملک میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ فوج اور عوام کی عزت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں لوگوں کو پارلیمنٹ سے اٹھا لیا جائے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ قومی مجرم نواز شریف اور دیگر کو ملک میں پناہ دی گئی ہے۔ خدا اس ملک کو بچائے، فوج کی عزت بحال کرے۔ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو متحد کرنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ کی بدترین مثال ہے۔
62