اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر بات کرنے کے لیے مونس الٰہی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 27 جولائی کو کامیابی ملی، جب پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ تب سے ہم اپنے وعدوں کو نبھانے کے لیے بونس پر چل رہے ہیں
27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور @ChParvezElahi کو سی ایم بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں ۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں۔ جس دن PM @ImranKhanPTI نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 26, 2022
مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا جب وزیراعظم عمران خان ہم سے کہیں گے تو ہم پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔