رانا ثناء اللہ اینڈ کمپنی کو الیکشن کے نام پرپسینہ کیوں آرہا ہے؟؟فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور موجودہ حکومت کے دیگر رہنماؤ ں کو انتخابات کا نام سن پر پسینہ کیوں آرہا ہے
فواد چوہدری نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عوام پر اعتماد ہے اسی لیے وہ اپنی حکومتیں تحلیل کرکے الیکشن میں حصہ لینے چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اینڈ کمپنی کو انتخابات کے نام پر پسینہ کیوں آرہا ہےسابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام انتخابات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں لا سکتا۔

ہمیں فالو کریں