کس کھلاڑی کو کتنا معاوضہ ملے گا َ؟پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی نے مینز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا پی سی بی کے مطابق تین سالہ معاہدے کے تمام معاملات کامیابی سے طے پا گئے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے، کنٹریکٹ میں آئی سی سی کی آمدنی کا حصہ شامل ہے جب کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے معاہدے کو ملایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی اور کھلاڑیوں میں اتفاق نہ ہوسکا ، قومی کرکٹرز کا بغیر کنٹریکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کا خدشہ

یہ کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کا معاوضہ 127 سے بڑھا کر 202 فیصد کر دیا گیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں 3 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کیٹیگری بی میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے گئے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔اس کے علاوہ سلمان علی آغا اور محمد حارث جنہیں گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا کو ترقی دی گئی ہے جبکہ ابھرتی ہوئی کیٹیگری کو ختم کردیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے
پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
کیٹیگری بی
فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہے۔
کیٹیگر ی سی
عماد وسیم اور عبداللہ شفیق سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔
کیٹیگری ڈی
اس کیٹیگری میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، وسیم جونیئر، سعید ایوب، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہنواز دہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان کو رکھا گیا ہے۔

فوٹو: پی سی بی

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد، ون ڈے کی فیس میں 25 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی کی فیس میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر انٹرنیشنل میچ فیس کا 50 فیصد بھی ملے گا۔پی سی بی کے مطابق تین سالہ معاہدے کے دوران ہر 12 ماہ بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca