پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی انجو واپس بھارت کیوں چلی گئی؟؟

انجو نے 22 جولائی کو پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا، جس کے بعد اس نے اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے شادی کی تاہم اب فاطمہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلی گئی ہیں۔

بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کر کے کورٹ میرج کر لی

شوہر نصراللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ فاطمہ ضروری کارروائی کے لیے بھارت گئی ہیں  وہ اپنے سابق شوہر اروند سے طلاق لے کر اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان آئیں گی  ممکن ہے ضرورت پڑنے پر میں بھارت بھی جاؤں۔

انجو دہلی ایئرپورٹ پر پہنچی تو بھارتی میڈیا نے طوفان برپا کردیا اوریہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ انجو کو پاکستان میں  ہراساں کیا گیا

تاہم ایسے تمام سوالات کو مسترد کرتے ہوئے انجو نے کہا کہ نہ تو میرا تعلق پاکستان کی کسی ایجنسی سے ہے اور نہ ہی مجھے وہاں زبردستی  لے جایا گیا میں اپنی مرضی سے گئی تھی

بھارت سے غداری نہیں کرسکتی جلد اپنے شوہر کے ساتھ واپس جائوں گی،فاطمہ

انجو کا کہنا تھا کہ میں نے بھی اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور اپنے فیس بک دوست نصراللہ سے اپنی مرضی  سے شادی کی  مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca