اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں جگہوں پر نہیں بلکہ کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ کسی بھی دن یا اسٹیڈیم پر کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، احمد آباد، چنئی، کولکتہ یا ممبئی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستانی ٹیم کو بھی ان چیزوں کی فکر کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی، پاک بھارت، ٹاکرا 15کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میزبان ہونے سے بھارت پر اضافی دباؤ پڑے گا،اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تاریخ سکیورٹی خدشات کے باعث تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ حتمی شیڈول کا اعلان بی سی سی آئی کرے گا۔
مزید پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟
اطلاعات کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو ہونا تھا اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کا دوسرا میچ، جو اصل میں 12 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا، دو دن پہلے ہی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔