عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں پیشگی دینے کا فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)حکومت نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کی جائیں گی، جس کے تحت ادائیگی 22 مئی کو کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، اسی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو عید کی تیاریوں میں سہولت حاصل ہو سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔

مزید برآں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تنخواہوں اور پنشن کی بروقت اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں