اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کپل شرما بڑی مشکل میں پھنس گئے، کپل شرما کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما پر امریکی ریاست نیویارک کی عدالت میں معاہدے کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
کپل شرما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما نے 2015 میں شمالی امریکہ کا دورہ کیا تھا، انہوں نے چھ مختلف شہروں میں شوز کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن وہ صرف پانچ شوز کرکے چلے گئے جب کہ ان کے چھ شوز تھے اورادائیگی بھی چھ شوز کی گئی۔
کمپنی کی طرف سے کپل شرما پر پرفارم نہ کرنے اور جواب نہ دینے کا الزام ہے
کیس ابھی نیویارک کی عدالت میں ہے