البرٹا میں غیر قانونی کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری، 10 ہزار ڈالر جرمانے اور قید کی تجاویز زیرِ غور

کیلگری/البرٹا (خصوصی رپورٹ: محمد امان اللہ)البرٹا حکومت غیر قانونی طور پر کچرا اور فضلہ پھینکنے والوں کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور بعض سنگین معاملات میں قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مجوزہ اقدامات کے مطابق غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں پر 10 ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد کیے جانے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ بعض سنگین خلاف ورزیوں پر دو سال تک قید کی سزا بھی شامل ہو سکتی ہے۔

حوصلہ شکنی

حکومت کا مقصد سڑکوں، خالی پلاٹوں، عوامی مقامات اور دیگر غیر مجاز جگہوں پر گھریلو کچرا، پرانا فرنیچر، صوفے، تعمیراتی ملبہ اور دیگر فضلہ پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

مجوزہ قوانین کے تحت شہریوں کو اپنا فضلہ مقررہ Waste Disposal Facilities یا Landfill Sites تک پہنچانے کی ترغیب دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سخت اقدامات کا مقصد ماحولیات اور عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنانا اور غیر قانونی ڈمپنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔

سخت اقدامات

تاہم، یہ بات اہم ہے کہ مذکورہ اقدامات اور سزائیں فی الحال مجوزہ تبدیلیوں کے طور پر سامنے آئی ہیں اور انہیں حتمی قانون تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

پیغام واضح ہے

کچرا ٹھکانے لگائیں، لیکن قانون کے مطابق ورنہ بھاری جرمانہ اور بعض صورتوں میں قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]