بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض کے معاہدے پر دستخط ہو نگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اب مذاکرات بجٹ کی منظوری کے بعد ہوں گے جس میں قرض کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات 28 جون کو ہوں گے جس میں قرض کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، جس پر وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے
ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرضہ پروگرام کو 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا بھی کہا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ یہ پروگرام 2023 کے بجائے 2024 تک چلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا، یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca