تمار ا حال بھی سدھو موسے والا جیسا کرینگے ،سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول

 

سلمان خان کے والد سلیم خان کو بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہوا ہے جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار اور سیاستدان سادھو موسی والا کے قتل کے چند روز بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کی اس ساحلی پٹی کے قریب ایک پارک کے بنچ سے ملا جہاں باپ بیٹا صبح کی سیر کے بعد کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں واضح طور پر سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ’آپ کے ساتھ بھی موسی والا جیسا سلوک کیا جائے گا۔ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لارنس بشنوئی نے چند سال قبل سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے اداکار کو ایک بار پھر راجستھان میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جہاں وہ کالے ہرن کے شکار کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوں گے۔ جیو

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔