جولائی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعظم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی کا شکار ہیں، امیروں سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی امید ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پی ٹی آئی حکومت نے مان لیں، جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے، ہمیں جولائی کے لیے گیس کے جہاز نہیں ملے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں، انشاء اللہ افغانستان سے کوئلہ آنا شروع ہو جائے گا، افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے سے تقریباً 2 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ افغانستان سے کوئلہ ڈالر میں نہیں روپے میں خریدیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیلنجز آئیں گے لیکن ہم آگے بڑھتے رہیں گے اور مسائل حل ہوں گے، ہم دوست ممالک کے ساتھ تکنیکی مدد، سرمایہ کاری اور تجارت کریں گے، کشکول کا دور ختم ہوگا، نیا دور آئے گا

شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کے لیے خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca