خواتین کو اسکوٹیز، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینگے ،وزیر اعلیٰ پنجاب

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواتین کو اسکوٹیز، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور مریضوں کو مفت ادویات دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی انا کی خاطر جمہوری نظام، اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم ہسپتالوں میں مفت ادویات اور لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی کے ناقص کیمروں کی تبدیلی اور اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

صرف غریب اور مستحق افراد کے لیے ہیلتھ کارڈ سکیم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ امیروں سے وسائل لے کر غریبوں پر خرچ کریں گے۔ ہم خواتین اور اساتذہ کو عزت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کام کرنے والی خواتین کو ان کی سہولت کے لیے اسکوٹیز دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا پنجاب لوکل باڈیز ایکٹ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر دے گا۔ یونین کونسل کے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca