پیٹرول مہنگا کرنے کے باوجود آئی ایم سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، رانا ثناء

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آئی ایم ایف نے تاحال جاری رکھنے کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم کرے اور اقتصادی چارٹر پر حکومت کے ساتھ بیٹھ جائے۔ پی ٹی آئی نے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے میں پچھلی حکومت نے پٹرول پر سبسڈی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پچھلی حکومت کا معاہدہ ہے، آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جو پچھلی حکومت نے ان کے ساتھ کی تھیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت کی قیادت کر رہے ہیں، وہ حالات سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی نے معیشت کو اس قدر خراب کر دیا ہے کہ اب اسے کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے، جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلا کیا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر مصنوعی طریقے سے روکرکھا ہے انہوں نےکہا کہ مشکل یہ ہے کہ آئی ایم ایف لچک پیدا کرنے کو تیارنہیں ہے

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca