کراچی میں بارش: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی میں بارش ،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کراچی میں شدید بارشوں سے غمزدہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں سندھ حکومت زندگی کو معمول پر لائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو طوفانی بارشوں سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
متاثرہ افراد کو عارضی رہائش اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہلاکتوں پر دکھ ہے، کرنٹ لگنے جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca