اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی، 21 افراد ہلاک

بس پل کے نیچے بجلی کے تاروں پر گری جس کے بعد وہ پٹریوں سے ٹکرا کر 30 میٹر تک ریلوے ٹریک پر جاگری جس کے باعث بس میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جرمن اور یوکرائنی غیر ملکی سیاحوں اور دو بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی طبیعت کا اچانک خراب ہونا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے واقعے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں