سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے تجربے کو خوشگوار اور یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دوران ہر لمحے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تاہم ٹیم کا سفر پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین کے ہاتھوں شکست کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، جہاں مخالف ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹم پین کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ سفر اگرچہ مختصر رہا، لیکن اس دوران انہیں شاندار لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اس تجربے کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ماحول اور لیگ کا معیار متاثر کن ہے، اور وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مواقع کے منتظر رہیں گے۔واضح رہے کہ ایلیمنیٹر مرحلے میں شکست کے بعد ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوگئی، جس کے ساتھ ہی ان کی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں، تاہم ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کو شائقین نے سراہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں