معرکۂ حق تقریبات، اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کئی شاہراہیں بند رہیں گی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت محدود رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک سری نگر ہائی وے کو کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔ اسی طرح ایکسپریس وے پر فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو بھی بند رہے گی۔

پولیس نے موٹروے سے مری جانے والے شہریوں کو نائنتھ ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مری اور بھارہ کہو سے موٹروے جانے والوں کیلئے مری روڈ اور آئی جے پی روڈ تجویز کی گئی ہے۔

ریڈ زون سے راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو استعمال کریں گے، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو فقیر ایپی روڈ اور نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح مری سے روات جانے والے شہری پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں گے، جبکہ پشاور موڑ سے روات جانے والوں کو نائنتھ ایونیو، اسٹیڈیم روڈ اور راول روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات سے راولپنڈی کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ 10 مئی کو صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں