حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا، پٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی کی شرح بھی بڑھا دی ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول پر لیوی 117 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لٹر کمی بھی کی ہے، جس کے بعد یہ مارجن کم ہو کر 7 روپے 75 پیسے فی لٹر رہ گیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔ مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد 318 روپے 96 پیسے فی لٹر کا ہو گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 21 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ادھر ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ ایندھن کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ جیٹ فیول 53 روپے 11 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 441 روپے 66 پیسے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 388 روپے 55 پیسے فی لٹر تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں