پاکستانی افواج نے معرکۂ حق کے دوران دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ، سربراہ پاک بحریہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت، غیر ملکی سفیروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی افواج نے معرکۂ حق کے دوران دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے بعد اسے شدید نقصان اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے سپوتوں کی قربانیوں اور بہادری نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

انہوں نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے کردار کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کی برتری کے دعوؤں کو بے نقاب کیا، جبکہ بحریہ نے سمندری حدود کے دفاع میں مثالی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کامیابیوں کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سچائی اور اصولی مؤقف کے ساتھ اپنا کیس دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق ملک نے سفارتی محاذ پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دوست ممالک، بالخصوص سعودی عرب اور چین کے تعاون کو سراہا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تنازع کسی بڑے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی انتہا پسندی اور دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران وزیراعظم نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے لیے ایک اہم پیغام پاکستان کو موصول ہوا ہے، جس پر متعلقہ سطح پر غور کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے لیے متحد رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں