ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کو سزائے موت، 24 لاکھ روپے جرمانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت سناتے ہوئے 24 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمر حیات کو مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا بھی دی۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دیگر دفعات کے تحت ملزم کو اضافی سزائیں بھی دی جائیں گی، جن میں ڈکیتی اور گھر میں گھسنے کی دفعات شامل ہیں، ہر ایک کے لیے 10 سال قید کا حکم دیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت میں ملزم کی کالز اور چیٹ اسکرین شاٹس پیش کیے گئے، جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہا کہ اس کا مقتولہ ثنا یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ جج نے دوران تفتیش سامنے آنے والے شواہد پر سوال کیا، جس پر ملزم نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے بغیر جواب نہیں دے سکتے۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ذاتی رنجش یا سماجی دباؤ کی بنیاد پر سزائے موت نہ دی جائے، مگر جج نے کہا کہ عدالت کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو اسلام آباد میں ان کے گھر قتل کیا گیا تھا، اور عمر حیات کو 3 جون 2025 کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں