اردو ورلڈکینیڈا (ویب نیوز)آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں۔ اعلامیے کے مطابق مچل مارش کو انڈین پریمیئر لیگ کے دوران انجری ہوئی تھی جبکہ طویل ٹورنامنٹ کے باعث وہ تھکاوٹ کا بھی شکار رہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش نے لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ بھی نہیں کھیلا تھا اور وہ مزید علاج اور طبی معائنے کے لیے پرتھ میں موجود رہیں گے۔ ان کی بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔