مدینہ منورہ کھجور بازار کی فروخت میں اضافہ ، عجوہ، صفاوی اور صقعی سرفہرست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی وزارت برائے ماحول، پانی و زراعت کے مدینہ منورہ کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 20 دنوں کے دوران مدینہ منورہ کے مرکزی کھجور بازار میں کھجوروں کی فروخت کا حجم تقریبا 724.4 ہزار کلوگرام رہا جس کی مالیت نیلامی کے 20 راستوں کے ذریعے تقریبا 12 ملین ریال رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں مرکزی ہال کے اندر ایئر کنڈیشنڈ راستے اور ریٹیل سیلز آٹ لیٹس شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عجوہ، صفاوی اور صقعی کھجوریں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اقسام میں سرفہرست رہیں۔ اس کی وجہ خاص طور پر حج کے سیزن میں مقامی کھجوروں کی مصنوعات کے لیے زائرین اور خریداروں کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔

اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ شعبے سے وابستہ فیلڈ عملے نے چوبیس گھنٹے اپنی نگرانی اور رہنمائی کا کام جاری رکھا جس کے دوران 384 سے زائد فیلڈ دورے کیے گئے تاکہ فنی و صحت کے ضوابط پر عمل درآمد کی تصدیق کی جا سکے اور مصنوعات کے معیار اور ذخیرہ اندوزی کے عمل کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ بازار میں سامان پہنچانے والی 930 سے زیادہ گاڑیوں کے داخلے کو منظم کیا گیا۔

مدینہ منورہ کا علاقہ مملکت سعودی عرب میں کھجور پیدا کرنے والا تیسرا بڑا علاقہ ہے اور یہ کل قومی پیداوار میں تقریبا 15 فیصد حصہ ڈالتا ہے کیونکہ یہاں تقریبا 8 ملین کھجور کے درخت اور کھجور کے 20 کارخانے موجود ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران پیداوار کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی مالیت ایک ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔ یہ اعداد و شمار جو زراعت کی قومی حکمت عملی کے اہداف کو تقویت دیتے ہیں اور کھجور کے شعبے اور اس سے وابستہ مینوفیکچرنگ صنعتوں کی ترقی میں مدد کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں