آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں کئی اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

جس میں لیگ سائیڈ وائیڈ قانون کو مستقل طور پر نافذ کرنا، ٹیسٹ میچوں میں گلابی گیند کے استعمال کی اجازت، اور خواتین کرکٹ کے شیڈول میں تبدیلی شامل ہے۔بھارت میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں کرکٹ قوانین، ویمنز کرکٹ، اور کرکٹ کینیڈا سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ٹیسٹ میچوں میں باہمی رضامندی سے گلابی گیند استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ کھیل کی مقبولیت اور تجرباتی عوامل کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
مشکوک بولنگ ایکشن کے جائزے کے دوران امپائرز کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی کی منظوری بھی دی گئی، جس سے کھیل میں شفافیت اور درستگی بڑھانے میں مدد ملے گی۔مزید برآں، آئی سی سی نے لیگ سائیڈ وائیڈ کے آزمائشی قانون کو مستقل طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد کرکٹ کے معیار اور کھیل کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کو جون اور جولائی کے بجائے 14 سے 28 فروری تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ عالمی کرکٹ کے شیڈول میں توازن قائم رہے۔

اجلاس میں کرکٹ کینیڈا کی رکنیت معطل کر دی گئی، تاہم کینیڈا کی قومی ٹیمیں معطلی کے دوران بھی آئی سی سی کے ایونٹس میں حصہ لینے کی اہل رہیں گی۔ بورڈ نے فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اس کی نگرانی بڑھانے پر زور دیا۔آئی سی سی بورڈ نے اعلان کیا کہ دو نمائندے بنگلادیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ بی سی بی کے انتخابی عمل اور کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کریں گے۔آئی سی سی کے یہ فیصلے عالمی کرکٹ میں قوانین کی شفافیت، کھیل کے معیار میں بہتری، اور خواتین کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم سمجھے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں