دنیا بھر میں شدید گرمی اور غیر معمولی موسمی تبدیلیوں کا خدشہ،اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کردی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اور عالمی موسمیاتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ جون سے اگست 2026 کے دوران ال نینو کے پیدا ہونے کا امکان 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی، خشک سالی، غیر معمولی بارشوں اور موسمی شدت کے واقعات میں اضافہ متوقع ہے۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی استوائی علاقوں میں سمندر کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ال نینو کی صورتحال تیزی سے تشکیل پا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ پیش گوئیوں کے مطابق جون سے اگست کے دوران ال نینو کے بننے کا امکان 80 فیصد جبکہ نومبر تک یہ شرح 90 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ال نینو درمیانی سے شدید نوعیت کا ہو سکتا ہے۔

ال نینو ایک قدرتی موسمیاتی عمل ہے جو ہر دو سے سات سال بعد پیدا ہوتا ہے اور عام طور پر نو سے بارہ ماہ تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران بحرالکاہل کے پانی گرم ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہواؤں کے نظام، بارشوں کے پیٹرن اور درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔

عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو اس صورتحال کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری تیاری کرنی چاہیے، کیونکہ اس سے خشک سالی، شدید بارشیں اور ہیٹ ویوز کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس صورتحال کو ایک سنگین موسمی انتباہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی حدت کے ساتھ ال نینو کے اثرات مزید شدید ہو سکتے ہیں اور اسے ایک ہنگامی چیلنج کے طور پر لینا چاہیے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں بعض علاقوں میں بارشوں کی کمی اور دیگر میں غیر معمولی بارشوں کا امکان شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق ال نینو کے اثرات زراعت، پانی کے ذخائر، توانائی کے نظام اور صحت عامہ پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، اس لیے حکومتوں کو پیشگی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں