پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیا ماڈل متعارف ، جس کے تحت کھلاڑیوں کو اب روایتی کیٹیگریز کے بجائے مختلف “ٹریکس” میں تقسیم کیا جائے گا۔

نئے نظام کا مقصد جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کارکردگی، فٹنس اور فارمیٹ اسپیشلائزیشن کو زیادہ اہمیت دینا ہے تاکہ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔نئے کنٹریکٹ ماڈل کے مطابق کھلاڑیوں کو چار مختلف ٹریکس میں رکھا جائے گا۔ ٹریک اے میں ریڈ بال یعنی ٹیسٹ کرکٹ کے اسپیشلسٹ کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ ٹریک بی میں وہ کرکٹرز شامل ہوں گے جو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس میں کھیلتے ہیں۔
ٹریک سی صرف ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ ٹریک ڈی میں نوجوان، اکیڈمی اور ڈیولپمنٹ سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق نئے نظام میں سینٹرل کنٹریکٹس کا بڑا حصہ، یعنی 85 فیصد تک، کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور میچ پرفارمنس ان کے کنٹریکٹ اسٹیٹس میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کو اس میں شرکت کا پابند بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کے معیار کو مزید سخت کیا جا رہا ہے اور اس پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ انہیں میڈیا کے سامنے کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور سسٹم میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ میرٹ کو فروغ دیا جا سکے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیا ماڈل ہر فارمیٹ کی الگ شناخت اور ضرورت کو تسلیم کرتا ہے اور اسے جدید کرکٹ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو واضح طور پر معلوم ہوگا کہ کارکردگی اور ڈسپلن ہی کنٹریکٹ اور ٹیم میں جگہ کے بنیادی معیار ہوں گے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم کے تحت پی سی بی نے پرانے کیٹیگری سسٹم کو تبدیل کرتے ہوئے ایک زیادہ شفاف اور کارکردگی پر مبنی ڈھانچہ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد قومی کرکٹ کو طویل المدتی بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں