لندن، فلسطینی زمینوں کی فروخت کی تقریب کیخلاف احتجاج، 15 افراد گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) لندن میں سیکڑوں فلسطین کے حمایتی مظاہرین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی زمین اور جائیدادوں کی فروخت کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے اس عمل کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضے کو فروغ دینے کے مترادف قرار دیا۔مظاہرین نے تقریب کے مقام کے باہر نعرے بازی کی اور فلسطینی زمینوں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا، احتجاج کے دوران اسرائیل حامی مظاہرین بھی موقع پر موجود تھے جس کے باعث صورتِ حال کشیدہ رہی۔
لندن پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران مختلف الزامات کے تحت 15 افراد کو گرفتار کیا گیا، تقریب کے انعقاد پر برطانیہ بھر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاست دانوں نے اعتراض کیا۔رپورٹس کے مطابق تقریبا 100 برطانوی ارکانِ پارلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ایسی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
فلسطینی نژاد برطانوی رکنِ پارلیمان لیلی موران نے اس تقریب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی سر زمین پر ایسے لین دین کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔برطانوی دفترِ خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں جائیدادوں کی تشہیر اور فروخت کی مخالفت کرتی ہے جبکہ کاروباری اداروں کو ایسی سرگرمیوں کے قانونی اور ساکھ سے متعلق ممکنہ نتائج سے خبردار کیا گیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں