پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی کے سخت انتظامات کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی صورتحال کو مؤثر بنانے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام (17 جون سے 26 جون) تک یہ پابندیاں نافذ العمل رہیں گی، جن کے تحت مجموعی طور پر مختلف نوعیت کی متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی، جبکہ کسی بھی نئی سرگرمی یا روایت کے آغاز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت عوامی مقامات پر اسلحہ اور آتش گیر مواد کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح اشتعال انگیز نعروں، اشاروں، بیانات اور ایسے مواد پر بھی پابندی ہوگی جو مذہبی جذبات یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت پھیلانے والے مواد کی تشہیر یا تقسیم بھی ممنوع ہوگی۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر موجودگی، مورچے بنانے یا اینٹیں، پتھر، بوتلیں اور دیگر اشیاء جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح جلوس کے راستوں میں واقع عمارتوں کی چھتوں اور دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی کھڑے ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم الحرام کو نافذ ہوگی، تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق عوامی آگاہی کو وسیع پیمانے پر یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں