اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جی سیون ممالک نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق کرلیا اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے۔
عالمی میڈیا کے مطابق فرانس میں منعقدہ جی سیون سمٹ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ رہنمائو ں نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق کیا ۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی پابندی یا محصول کے بحری گزرگاہوں سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنانا ضروری ہے ۔عالمی رہنمائو ں نے واضح کیا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے ۔
مذاکرات میں علاقائی خطرات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔ توانائی سپلائی کے متبادل ذرائع تیزی سے بڑھانے کا اعلان بھی کیا گیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت اولین ترجیح ہے۔ جی سیون رہنمائوں نے روس کی جنگی معیشت پر مزید دبائو بڑھانے پر اتفاق کیا۔