وینزویلا میں تباہ کن زلزلے نے قیامت ڈھا دی، درجنوں افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی، سونامی الرٹ جاری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے باعث ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 7.1 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلوں نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ زلزلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جن میں ایک 22 منزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔ شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے نکل کر کھلے مقامات اور سڑکوں پر آ گئے۔

حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ ملک بھر میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے تقریباً 284 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔ ان کے مطابق نقصان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیتیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو زلزلے سے ہونے والے شدید نقصان کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹیلی وژن سے خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ زلزلے کے باعث ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔

ادھر امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا اور خطے کے دیگر بعض علاقوں میں بھی 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے شمالی کیلیفورنیا میں تقریباً 10 لاکھ افراد کے لیے احتیاطی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسی دوران شمالی جاپان میں بھی 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کا ساحلی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقہ پہلے ہی زلزلوں کے حوالے سے حساس تصور کیا جاتا ہے۔

جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لے کر نقصانات کی فوری رپورٹ تیار کی جائے تاکہ امدادی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں