برطانوی وزیر اعظم نے بچے جبری گود دینے میں حکومتی کردار پر باضابطہ معافی مانگ لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمر نے انگلینڈ اور ویلز میں بچے جبری گود دینے میں حکومتی کردار پر باضابطہ معافی مانگ لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1950 سے 1970 تک بغیر شادی بچے پیدا کرنے والی ماوں پر بچے گود دینے کیلئے دباو ڈالا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ایک اندازے کے مطابق 185,000 ماوں پر بچوں کو گود دینے کیلئے دباو ڈالا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ ہزاروں ماوں، بچوں اور خاندانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہماری تاریخ پر داغ ہے۔برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں مزید کہا کہ شرم تمہاری نہیں، شرم کبھی تمہاری نہیں تھی، شرم ہماری تھی۔ حکومت کی طرف سے معافی برسوں کی مہم اور پارلیمانی رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہم چلانے والے افراد نے پارلیمنٹ میں بیان سے قبل وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں