شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ سمندر میں لاپتہ، 5 افراد سوار، بحری و فضائی سرچ آپریشن جاری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ کراچی کے قریب بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد طیارے کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو چکا ہے، جبکہ پاک فضائیہ کا ساب طیارہ بولہاری سے اڑان بھر کر تلاش کی کارروائی میں حصہ لے رہا ہے۔

اس کے علاوہ پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ تربت سے پرواز کر کے سرچ آپریشن میں شامل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز لاہور کو بھی امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے نجی کارگو طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شارجہ سے کراچی آنے والے طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق طیارے کے عملے نے پرواز کے دوران نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی، جس پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر (ACC) نے فوری رہنمائی فراہم کی، تاہم اس دوران طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور اس نے اپنی سمت بھی تبدیل کر لی۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا، جبکہ ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوگیا۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا اور بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ مختلف ادارے امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں، جبکہ لاپتہ نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں