امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر تیل

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے 60 روزہ پابندیوں میں نرمی ختم کرنے کے فیصلے کے باوجود ایران کی تیل کی برآمدات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔

اپنے ایک بیان میں محسن پاک نژاد نے کہا کہ ایرانی وزارتِ تیل نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران امریکی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر طریقۂ کار اور متبادل نظام وضع کیا، جسے عارضی پابندیوں میں نرمی کے دوران بھی مکمل طور پر فعال رکھا گیا۔
انہوں نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 60 روزہ پابندیوں میں نرمی واپس لینے کا فیصلہ معاہدے کی ان شقوں کے منافی ہے جن کے تحت یہ رعایت دی گئی تھی۔ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ چونکہ ملک کی تیل برآمدات کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ڈھانچہ، انتظامی نظام اور برآمدی طریقۂ کار محفوظ اور فعال ہے، اس لیے ایران کی تیل کی برآمدات پہلے کی طرح جاری رہیں گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیوں سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی مستقبل میں عالمی تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں