فیفا ورلڈکپ،ریفری کے فیصلوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا ورلڈکپ میں ریفری کے متنازع فیصلوں اور وی اے آر کے استعمال پر تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ۔

سابق فیفا ریفری کرسٹینا انکل نے نئے ریفری پروٹوکول پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ارجنٹینا کی سیمی فائنل تک رسائی کے دوران مخالف ٹیموں نے کئی فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر بھی گردش کرنے لگا کہ ٹورنامنٹ میں لیونل میسی کی ٹیم کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے بریل ایمبولو کو مبینہ ڈائیونگ پر دوسرا یلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجنے کے فیصلے کو سوئس کوچ مرات یاکین نے ناقابل قبول قرار دیا۔کرسٹینا انکل کے مطابق نئے وی اے آر پروٹوکول کے تحت ریفری کے بنیادی فیصلے تک تبدیل کیے جا رہے ہیں جو ان کے خیال میں وی اے آر کے اصل مقصد سے ہٹ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کو مکمل آزمائش کے بغیر نافذ کرنے سے شائقین کے شکوک میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فیفا نے جانبداری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنے ریفری سربراہ پیئرلوئیجی کولینا کے سابق بیان کا حوالہ دیا ہے۔کرسٹینا انکل کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیشتر فیصلے انہیں درست محسوس ہوئے تاہم حالیہ تنازعات اور مختلف کھلاڑیوں کے خلاف مختلف طرز کی سزاں نے شائقین کا اعتماد متاثر کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں