امریکا، ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد سے زائد بڑھ گئیں

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالر یا 3.12 فیصد اضافے کے بعد 90.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 2.56 ڈالر یا 3.10 فیصد اضافے کے ساتھ 85.05 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً 20 فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔ موجودہ کشیدگی کے باعث توانائی کی سپلائی، بحری جہازوں کی انشورنس لاگت اور عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں