اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پٹرول آج سستا ہو گا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پیٹرول سستا ہو گا اور آئی ایم ایف کو اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات آج سستی ہوں گی
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سمری موصول ہو گئی ہے اور آئی ایم ایف کو اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، قومیں مشکل وقت کا سامنا کرتی ہیں اور پاکستانی قوم بحرانوں کو سمجھتی ہے، اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت ہے۔