107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) سازشی وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد لانا ہوگی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سازشی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لایا جائے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بنچ کہنا افسوسناک ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون ہیں، یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو تباہ کر رہے ہیں، اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔