سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

اردو ورولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی ایم کیو ایم کی درخواست عدالت عظمیٰ کی طرف سےمسترد کردی گئی

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی جواب جمع کرانے کا حکم دیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرائے۔
عدالت نے سندھ حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتے کا وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے 4 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca