اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شمالی وزیرستان میں ایشام کے علاقے میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شامل ہیں۔
علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم ان شہدا کی مقروض ہے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔