عمران خان پر حملے کے خلاف ملک گیر احتجاج 

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے کیخلاف پی ٹی آئی کے ملک بھر سے کارکن سڑکوں پر نکل آئے فیض آبادانٹر چینچ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں شدیدجھڑپیں ، پولیس کی طرف سے شدید شیلنگ

مری روڈ مکمل طور پر بند ہوگئی ہےفیض آباد سے کچھ پہلے ٹریفک کو دوسرے روٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ کارکنان اور پولیس میں تصادم کی بھی اطلاعات ہیں

فیض آباد میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے کارکنوں پر شیلنگ کے حوالے سے کئی کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پاس غلیلیں ، پتھر اورڈنڈے ہیں ہم پر پتھرائو کیا جاتا ہے تو ہماری طرف سے شیلنگ ہوتی ہے

ادھر مظاہرین میں چھوٹے بچے اورخواتین بھی شامل ہیں

لاہور میں گورنر ہائوس کے باہر شدید احتجاج کیا گیا ہے مظاہرین مال روڈ پر جمع ہیں

اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں

تحریک انصاف کی طرف سے آج ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکلے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی

پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شدید احتجاج کیا جارہا ہےپی ٹی آئی کے کارکن حکومت کے خلاف نعرے لگارہے ہیں

 

مظاہرین کاکہنا ہے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر پر ان پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com