اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اسحاق ڈار کو اثاثہ جات کیس میں عدالت حاضری سے استثنٰی مل گیا
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔
وفاقی وزیر ڈار قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اثاثہ جات کی قرقی اور بریت کی درخواستوں پر بھی جواب طلب کرلیا۔
اس سے قبل ستمبر میں ایک احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ملزم خود کو عدالت میں پیش کرے گا تو عدالت وارنٹ گرفتاری ختم کر دے گی۔