اردو ورلڈکنیڈا ( ویب نیوز ) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی نے کہا ہے کہ ہمارا کو ممبر ان ہاوس تبدیلی میں شامل نہیں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ناراض سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے دوبارہ رابطے شروع ہو گئے ہیں
ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا کہ انہوں نے حکمران اتحاد کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں عمران خان کے اتحادی بننا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا گٹھ جوڑ نہیں دیکھنا چاہتے۔
مزید پڑھیں
مونس الہٰی اور عمران ریاض میں لفظی گولہ باری
مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے سابق وزیراعظم کی سیاست کو نقصان پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور حسین الٰہی سے مشاورت کے بعد ایکشن لیتے ہیں۔
جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے ، پرویز الہی کی یقین دہانی
چوہدری شجاعت سے رابطوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مونس الہی کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت سے رابطے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔