میاں نو از شریف سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق ( چوہدری شجاعت حسین ) گروپ اور پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی لانے کے لیے حرکت میں آگئے ہیں ، ق لیگ کے چھ اراکین پی ڈی ایم میں شامل ہونے کے لیے تیار ۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی
دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھی ،،، پنجاب میں پرویز الٰہی کو ہٹانے کیلئے حکمران اتحاد سرگرم

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پاکستان واپسی کی تاریخ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں

چوہدری شجاعت کی آصف علی زرداری سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بلاک میں شامل ہونے پر مونس الٰہی نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا ، سالک حسین نے مزید کہا کہ مونس الہی چاہیں تو میں اور چوہدری شجاعت حسین ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com