170
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کے دوران ہماری مدد کی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ووٹ حاصل کرنے میں ہماری مدد نہیں کی۔
اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے صرف ان سے بات کرینگے ، پی ٹی آئی
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کا مسئلہ ایک شخص سے ہے، تحریک انصاف نے کبھی پورے ادارے کو برا بھلا نہیں کہا، اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کے دوران ہماری مدد کی۔ اسٹیبلشمنٹ نے ووٹ حاصل کرنے میں ہماری مدد نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور کرپشن دو متضاد چیزیں ہیں۔ پاکستان کے عوام عمران خان کو ایماندار سمجھتے ہیں۔
امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے
ملک کے مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ حل ہے شفاف الیکشن
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے