ٹرک سے 4 لاکھ ڈالر کی قیمتی پینٹنگز چوری

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) بولڈر شہر میں مکمل طور پر بند ٹرک کے تالے توڑ کر اس سے پانچ قیمتی پینٹنگزچوری کر لی گئیں، پولیس کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے۔ پینٹنگ کے ان شاہکاروں کی قیمت 4 لاکھ ڈالر تھی جو پاکستانی روپے میں 9کروڑ 12لاکھر  روپے بنتی ہے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق یہ 14 دسمبر کی شام سے صبح تک چوری کی گئیں۔ ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ شام کو ایک ہوٹل میں رکا۔ صبح جب وہ ٹرک کے پاس پہنچے تو اس کا مضبوطی سے بند دروازہ اور تالا وغیرہ ٹوٹے ہوئے تھے۔ پتہ چلا کہ اندر رکھی پانچ پینٹنگز کے ساتھ کچھ اوزار بھی غائب ہیں۔

ٹرانسپورٹ کے عملے کے مطابق اس خزانے میں امریکی آرٹسٹ ارنسٹ مارٹن ہیننگز کا مشہور کام ‘لگونا پابلو بھی موجود تھا۔ اس کے علاوہ، جوزف ہنری شارپ کے ‘ویوز آف ٹاؤس پیئبلو میں ایلن ڈی کوننگ، جین فریلیسچر اور اینگر ارونگ کوز کے اہم کام شامل تھے۔ ان تصاویر میں لینڈ اسکیپ پینٹنگ بھی شامل تھی۔ تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ قیمتی تصاویر کس میوزیم سے لی گئی ہیں اور کہاں لے جائی جا رہی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca