اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 74 فیصد، سوئی ناردرن کے لیے 74.42 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 67.75 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں 335 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کے فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔۔ سوئی سدرن کے لیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی نئی قیمت کی منظوری دی گئی ہے
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جب کہ اوگرا کے فیصلے کی منظوری کے بعد اضافے کے بعد نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔اوگرا کے فیصلے پر عمل درآمد وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا