153
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کے باوجود سینٹ کا اجلاس اپنے مقررہ وقت پر ہوگا
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی آمد پر وفاقی دارالحکومت میں پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق مقامی تعطیل کے باوجود سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ پیر کو مقررہ وقت پر 3 بجے اجلاس شروعہوگا
ذرائع کے مطابق مقامی تعطیل کا اطلاق سینیٹ کے اجلاس پر نہیں ہوگا جب کہ عام تعطیل کے باعث سینیٹ سیکریٹریٹ کا صرف ضروری عملہ ہی موجود رہے گا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حالیہ اجلاس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری عملے کی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارا ت کے صدر کی آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم بڑے ایوان میں اجلاس کی کارروائی جاری رہے گی۔