142
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھنائونے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد ہماری کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں۔
پشاور، مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ شہداء کی تعداد 95 ہو گئی
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی جنگ بعد میں بھی لڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 ہے جب کہ اب تک 95 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،شہباز شریف